چین، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

Published on January 5, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی عوامی کانگریس، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی پارٹی کمیٹیوں کی ورک رپورٹس اور مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کی ورک رپورٹ سنی گئیں۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے ہم خطاب کیا۔جمعرات کے روز اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد سے قومی عوامی کانگریس، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ نےمعاشی ترقی کو فروغ دینے اور سماجی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں اور مختلف شعبوں میں نئی پیش رفت کی ہے۔ مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ نے اپنے فرائض انجام دینے، پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے، پارٹی کے قوائد و ضوابط کی تعمیر کو مضبوط بنانے اور ٘مختلف اداروں کی تعمیر اور اصلاحات سمیت دیگر شعبوں میں بہت زیادہ موثر کام کیے ہیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کےقیام کی 75ویں سالگرہ منائی جائےگی اور یہ سال چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے مقررہ اہداف کی تکمیل کے لئے ایک کلیدی سال بھی ہے۔ قومی عوامی کانگریس، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی ، سپریم عوامی عدالت اور سپریم عوامی پروکیوریٹریٹ کی پارٹی کمیٹیوں کو چینی طرز کی جدیدکاری کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ٹھوس بنیاد پر پارٹی کی بیسویں قومی کانگریس کے اسٹرٹیجک بندوبست پر عمل درآمد کرنے اور طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو فروغ دینے میں مزید خدمات سرانجام دینی ہوں گی۔ نئے سال میں مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کو سیاسی بیورو اور سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے مطالبات کے مطابق مختلف معاملات پر نظرثانی اور عمل درآمد کے معیار کو بلند کرنے، اہم شعبوں کو ترجیح دینے اور عمل درآمد پر زور دینا ہوگا تاکہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے دیئے گئے تمام فرائض کو بہتر انداز میں انجام دیا جا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog