ریسکیو ٹیموں نے 9 نعشوں کو دریا سے نکال لیا بقایا لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ظفر اقبال

Published on August 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)لوکل کشتی نامعلوم وجہ سے ڈوب گئی تھی ۔ کشتی میں 44 کے قریب مرد خواتین اور بچے سوار تھے۔ 33 افراد کو ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے بچا لیا۔ گزشتہ روز آپریشن کے دوران آٹھ افراد کی نعشوں کو نکال لیا گیا تھا آج مزید ایک نعش نکال لی گئ نعشوں کی تعداد 9ہو گئ ہے صبح سویرے ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران مزید ایک نعش نکال لی گئ تاحال کچھ افراد لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کے آپریشن وسیع اور تیز کر دیا گیا۔آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ریسکیو انچارج ظفراقبال کر رہے ہیں

اوکاڑہ ضلع بھر میں سات روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف
اوکاڑہ(یواین پی) تضلع بھر میں سات روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی نوٹیفکیشن جاریکر دیا گیاہے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائی ہوگی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题