وزیر اعلی پنجاب کے ون ڈش اور وقت کی پابندی  کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور شادی ہالز مالکان کے درمیان خفیہ معاملات طے

Published on January 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments
 فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)وزیر اعلی پنجاب کے ون ڈش اور وقت کی پابندی  کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور شادی ہالز مالکان کے درمیان خفیہ معاملات طے پاگئے،ون ڈش کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کا سلسلہ عروج پر,وزیر اعلیٰ کے احکاما ت ہوا میں اڑا دئیے گئے،ضلعی انتظامیہ اور میرج ہالز کے مالکان کی ملی بھگت سے فرضی کارروائیاں، معمولی جرمانے، ضلعی انتظامہ کے اہلکاروں کی موجیں، تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کینال روڈ,سرگودھا روڈ,ڈائیو روڈ,نڑوالا روڈ سمندری روڈ,جڑانوالہ روڈ سمیت ضلع بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی  جاری  ہے،شہر بھر میں 600سے زائد مارکیاں اور شادی ہا لز ہیں،جن کے ما لکا ن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ساز باز ہو کر کاروائیا ں کر رہے ہیں،روزانہ کی بنیا د پر صرف چار سے پا نچ مارکیوں کو جر ما نے کیے جا تے ہیں، جرما نے کی مالیت فی مارکی 50ہزار سے 1لا کھ تک ہو تی ہیں،دیگر مارکیو ں اور شادی ہالز کو ون دش کی کھلی چھٹی دی ہو ئی ہیں، بڑی بڑی  مارکیوں  اورشادی ہالز میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے ون ڈش کی کھل عام اجازت ہے صرف انتظامیہ کے اہلکاروں کو کھانا اور مبینہ لاکھوں روپے رشوت دی جاتی ہے اور ہال انتظامیہ کو معمولی جرمانہ کردیا جا تاہے اور کاغذی کارروائی مکمل ہوجاتی ہے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے  بڑھتی ہوئی ون ڈش کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے،شادی ہالز کے ساتھ ساتھ فارم ہاؤس اور کلبوں  کی بھی چیکنگ کر نے کا حکم دے دیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری  کی ہے  کہ خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، میر ج ایکٹ کی خلا ف ورزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا۔
 
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog