ہر خاتون کے لیے امور خانہ داری چلانے کے لیے ہوم اکنامکس سے آگاہی ضروری ہے جواد اکرم

Published on June 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

13-6-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرجواد اکرم نے کہا ہے کہ ہوم اکنامکس ہر گھر کی ضرورت ہے اور ہر خاتون کے لیے امور خانہ داری چلانے کے لیے ہوم اکنامکس سے آگاہی ضروری ہے یہ بات انہوں نے ریجنل ایگریکلچرل اینڈ اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹر وہاڑی میں خواتین کے لیے سبزیوں اور پھلوں کو مختلف طریقوں سے محفوظ کرنے اور جام جیل، چٹنی اچار اور دیگر مصنوعات گھریلو اور تجارتی پیمانے پر تیار کرنے 15روزہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت؍ چیف کوارڈینیٹڑ ریڈک شہزاد صابر، کورس کوارڈینیٹر مسز ثمینہ اور کورس کی شرکاء خواتین بھی موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ بدلتے حالات کے مطابق گھر کے کچن کو چلانے اور اہل خانہ کی صحت کے پیش نظر جدید اور سائینٹیفک انداز سے امور خانہ داری کے بارے میں آگاہی ایک اہم ضرورت ہے اگر گھریلو اخراجات میں بے جا اضافہ ہو جائے تو یہ ہوم اکنامکس کے اصولوں کے منافی ہے اس لیے ریڈک میں خواتین کو جدید اور سائنٹیفک طریقہ سے گھر کو چلانے اور گھر کے ہر فرد کی جسمانی ضرورت کے مطابق اسے خوراک مہیا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگہی دی جا رہی ہے جو ایک نہایت احسن اقدام ہے اور اس کورس میں خواتین کی دلچسبی اس کورس کی مقبولیت کی غماز ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او زراعت؍ چیف کوارڈینیٹڑ ریڈک شہزاد صابر نے بتایا کہ ریڈک کو مکمل فعال کر کے اس علاقہ کی معاشیات میں انقلابی تبدیلی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اس علاقہ کی زرعی اہمیت کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے جس میں کاشتکار ، ان کے بچوں اور خواتین کو تربیتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔تقریب میں خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے رباب نے اس کورس کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس کے دوران انہیں پھلوں سبزیوں کو مختلف طریقوں سے محفوظ کرنے ان کی مصنوعات تیار کرنے کے علاوہ پاکستانی ، چائینیز ،کانٹیننٹل اور انٹر کانٹیننٹل کھانے تیار کرنے اور انہیں پیش کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی آخر میں کورس میں شریک خواتین کو سرٹیفیکیٹس دےئے گئے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes