بلدیاتی نظام پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، اس کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر آنا پڑا تو آئیں گےمسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں حمزہ شہباز کے زیرِ صدارت بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے لیگی چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کونسل نے شرکت کی۔کنونشن میں بلدیاتی اداروں کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوامی فلاح وبہبود کا سفر جاری رکھے گی۔ بلدیاتی اداروں کو طاقتور بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے بلدیاتی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے جو سراسر عوام دشمنی ہے، ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ این اے 124 اور 131 سے مسلم لیگ ن کے نمائندے بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے دکھا دیں گے کہ آج بھی مسلم لیگ ن عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes