عوام 8مئی کو شیر پر مہر لگا کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دے گے رانا سکندر حیات

Published on January 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

پتوکی (یواین پی)الیکشن جیت کر عوام سے کئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا جس طرح پہلے بھی عوامی خدمت ہمارا منشور رہی ہیں عوام 8مئی کو شیر پر مہر لگا کر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دے گے ان خیالات کا اظہار پی پی183سے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سکندر حیات نے جناح پریس کلب پتوکی کے عہدیداران سے الیکشن کمپین کے دوران غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔امیدوار پی پی 183رانا سکندر حیات خان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے پاکستان نے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ترقی کی تھی اور آئندہ بھی ترقی کرے گا اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود حلقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کی اور حلقہ میں مختلف پروجیکٹ کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچایا اور اقتدار میں آکر بھی اور زیادہ محنت اور لگن سے ترقی کا سفر جاری رکھوں گا رانا سکندر حیات خان کاکہناتھاکہ عوام کی بھرپور اکثریت میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے حکومت مسلم لیگ ن ہی کی بنے گی اس موقع پر حاجی خالد محمود ملک محمد اعظم ایڈووکیٹ امتیاز احمد چوہدری چوہدری محمد انور چوہدری محمد افضل ملک ندیم بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme