ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Published on March 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

کراچی (یواین پی )ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کوووٹ ڈالنے کااعتراف کیا اور اعلان کیا کہ وہ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ایم کیو ایم میں خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک سے پردہ اٹھائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی تو ایم کیو ایم کی 5 ارکان کے نام ہی کیوں لیے جا رہے ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی میں جمعہ کے روز ہی (سینیٹ الیکشن سے ایک روز پہلے)وزیر اعلیٰ ہاﺅس میں ہونے والے ڈنر کے موقع پر شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم آئندہ 2 سے 3 روز میں باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گی۔ہیر سوہو نے کہا کہ ایم کیو ایم میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ، وہاں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے پریس کانفرنس میں بتاﺅں گی، آئندہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی میں نہیں جاﺅں گی۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن کے دوران اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کو بیچا ، پارٹی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes