فیصل آباد میں ن لیگ اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب

Published on January 31, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

 جماعت اسلامی دو فروری کے بجائے تین فروری کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے پرمان گئی
فیصل آباد (یو این پی)سا بق وفا قی وزیر دا خلہ را نا ثنا ء اللہ کا جماعت اسلا می سے رابطہ، مسلم لیگ ن اور جما عت اسلا می کے مزاکرات کا میا ب،جما عت اسلا می 2 فروری کی بجائے 3فروری کو دھو بی گھا ٹ میں جلسہ کر نے پر ما ن گئی،جبکہ 2فروری کو میا ں نوا ز شریف دھو بی گھا ٹ گراونڈ میں جلسہ سے خطا ب کر یں گے تفصیلات کے مطا بق ن لیگ کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے معاملہ کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی، جبکہ ن لیگ کے مقامی رہنماؤں سٹی صدرشیخ اعجاز،خواجہ محمداسلام،میاں ضیاء الرحمان نے دفترجماعت اسلامی میں ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی کو جلسہ کی تاریخ کسی اور دن طے کرنے کی درخواست کی،جس پر جما عت اسلا می کی جا نب سے آمادگی کا اظہار کیا گیا، مسلم لیگ ن نے دھو بی گھاٹ جلسہ کی کا میا بی کیلئے تیا ریا ں شروع کر دی مختلف کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئی،نوا ز شریف کا بھر پو ر استقبا ل کیا جا ئے،ٹکٹ ہو لڈرز ریلیو ں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے گے، علا وہ ازیں جماعت اسلا می ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ کے مطا بق ا ب جماعت اسلا می 2فروری کی بجائے 3فروری کو دھو بی گھا ٹ میں جلسہ کر یگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes