فیصل آباد، عیدالاضحی پر اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدا یت

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈو کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے ایام میں اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں تاکہ بینکوں کے کھاتہ داران کو عیدالاضحی کے ایام میں رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی خراب مشینیں 24گھنٹے میں ٹھیک کروالیں بلکہ اپنی اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ بھی چیک کرتے رہیں بصورت دیگر ا ن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ بعض بینکوں کے کھاتہ داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گذشتہ عیدالفطر پر چند بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آؤٹ آف آرڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو عید کے ایام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتا یا کہ تمام بینکوں کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اورعید کی چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy