کرتارپور امن پیار اور محبت کی راہداری ہےوزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی

Published on February 6, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

نارووال(یو این پی)وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کی چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور صوبائی کابینہ کے ممبران کے ہمراہ گوردوارہ صاحب کرتارپور حاضری۔گوردوارہ صاحب کرتارپور پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا،ڈی۔پی۔او نارووال رانا طاہر رحمن،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور ڈپٹی سیکرٹری پی۔ایم۔یو سیف اللہ کھوکھر نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا،پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کو کرتارپور کوریڈور پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی نے معزز مہمانوں سمیت گوردوارہ صاحب میں جاری دعائیہ تقریب بھی میں شرکت کی۔دعائیہ تقریب کے بعد گوردوارہ صاحب میں موجود لنگر حال میں انواع و اقسام کے دیسی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی اور گوردوارہ صاحب میں قائم آرٹ گیلری کا دورہ کروایا گیا۔بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب کو زیرو لائن کا بھی دورہ کروایا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرتارپور امن،پیار اور محبت کی راہداری ہے۔ہماری خواہش ہے،سکھ یاتری جو روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں کرتارپور صاحب آتے ہیں ہماری خواہش ہے کہ سپیشل پرمٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ روزانہ سینکڑوں کی بجائے ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں سکھ یاتری گوردوارہ صاحب کے درشن کریں۔اس موقع پر گوردوارہ صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرانتی،سردار اندر جیت سنگھ ممبر پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی و ایمبیسڈر کرتارپور کوریڈور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو سروپہ صاحب پہنائے گئے اور کرپان صاحب بھی پیش کی گئیں۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی سے گوردوارہ صاحب تشریف لانے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کی بابت بنائے جانے والی نارووال۔ٹو۔لاہور ایکسپریس ہائی وے کی تعمیر کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے بارے درخواست بھی کی گئی۔سکھ یاتری اور وزٹرز فیملیز اور بچے وزیراعلٰی کے ساتھ گل مل گئے اور تصاویر بھی اتروائیں۔گوردوارہ صاحب کے بہترین انتظامات کی بابت وزیراعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کرتارپور کی انتظامیہ اور پوری ٹیم کے کردار کو سراہا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes