لاہور(یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ہے جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں شفیق آباد تھانےکے قریب مالی پورہ میں نامعلوم افراد نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔فائرنگ سے اہلکار تبسم زخمی ہوگیا ہے جس کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔