پی ایس ایل9؛ ٹرافی کی رونمائی کب ہوگی، تاریخ سامنے آگئی

Published on February 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

 لاہور (یو این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری کو ہوگی۔نویں ایڈیشن کی رونمائی کے حوالے سے تقریب فرنچائز مالکان اور کھلاڑیوں کی موجودگی میں گولف کورس اور تفریحی پارک زیر غور ہے جبکہ ایک دو روز میں ٹرافی وینیو کو حتمی شکل دی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 13 فروری کو ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ آفیشل ترانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کے علاوہ دیگر فنکار پرفارم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes