پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے اے سی سمندری کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان نے انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ٹرانسپورٹ سٹینڈ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیا اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگانے کے عمل اور ریکارڈ چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے مختلف بسوں اور ویگنوں کے اندر جاکر بچوں کے انگلیوں پر نشانات چیک کئے اور ٹرانسپورٹرزکو تاکید کی کہ کوئی بس/ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر سٹینڈ سے روانہ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے سٹینڈ میں پولیو ٹیموں کی موجودگی بھی چیک کی اور کہا کہ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے تحصیل ہسپتال میں فکسڈ پوائنٹ پر بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور والدین کے ہمراہ موجود بعض بچوں کو خود بھی قطرے پلائے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لئے انہیں دو قطرے لازمی پلائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes