ضلع وہاڑی کے دلچسپ نتائج

Published on February 11, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

 تحریر۔۔۔ ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری
ضلع وہاڑی میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 سیٹوں کے مکمل نتائج کااعلان کردیاگیا ضلع میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کامیاب قرار۔جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بھی قومی اسمبلی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ حلقہ این اے 156 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عائشہ نذیر جٹ 1لاکھ 19 ہزار 820 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر احمد آرائیں 90 ہزار 353 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ این اے 157 سے مسلم لیگ (ن) کے سید ساجد مہدی 99 ہزار 332 اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سبین صفدر 79 ہزار 996 ووٹ لے سکیں۔ حلقہ این اے 158 سے مسلم لیگ ن کی بیگم تہمینہ دولتانہ 1 لاکھ 11 ہزار 196 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے حریف پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار طاہراقبال چوہدری 1 لاکھ 3 ہزار 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اور این اے 159 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی 1 لاکھ 16 ہزار 198 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید خان منیس 96 ہزار 191 ووٹ حاصل کرسکے۔ صوبائی حلقہ پی پی 229 سے مسلم لیگ ن کے محمد یوسف کسیلیہ 47 ہزار 360 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عارفہ نذیرجٹ کے حصہ میں 38 ہزار 207 ووٹ آئے ۔حلقہ پی پی 230 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید سلمان مہدی 44 ہزار 950 ووٹ لیکر کامیاب اور مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں عرفان عقیل دولتانہ کے حصہ میں 30 ہزار 570 ووٹ آئے۔حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد نثار ڈوگر 50 ہزار 960 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خالدمحمود 40 ہزار 28 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ پی پی 232 سے مسلم لیگ ن کے ملک نوشیر لنگڑیال 33 ہزار 151 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی کے علی وقاص ہنجرا 26 ہزار 206 ووٹ حاصل کرسکے۔حلقہ پی پی 233 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ثاقب خورشید 54 ہزار 816 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رائے ظہور کھرل 48 ہزار 491 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی پی 234 سے مسلم لیگ ن کے نعیم خان بھابھہ 43 ہزار 908 ووٹ لے منتخب ہوگئے ان کے کا مقابلہ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان علی بھابھہ 24 ہزار 484 ووٹ لے سکے۔حلقہ پی پی 235 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جہانزیب خان کھچی 50 ہزار 250 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار خالق نواز 39 ہزار 525 ووٹ لے سکے۔اورحلقہ پی پی 236 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی رضا خاکوانی 61 ہزار 415 ووٹ حاصل کرکے کامیاب جبکہ ان کے مقابلہ میں مسلم لیگ ن کے آصف سعید منیس 54 ہزار 211 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔واضح رہے کہ ضلع وہاڑی میں 2018 کے الیکشن میں بھی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن اور 2 نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے 8 میں سے 4 نشستیں مسلم لیگ ن اور 4 ہی نشستیں پی ٹی آئی کے حصہ میں آئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy