ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی غفلت سے قیدی جاں بحق لواحقین کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ

Published on February 15, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی غفلت سے قیدی جاں بحق لواحقین کا اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ایک اور اسیر زندگی کی بازی ہار گیا 48سالہ مدثر بلوچ بستی بلوچاں کا رہائشی تھا لواحقین کے مطابق مدثر کی بیرک میں اچانک طبعیت خراب ہوئی ہسپتال جانے کے لئے منت سماجت کرتا رہا کسی نے نہ سنی 2 دن بعد جیل ڈسپنسری میں منتقل کیا گیا علاج کی سہولیات نہ ہونے کے سبب طبیعت زیادہ خراب ہو گئی تشویشناک حالت دیکھ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہسپتال پہنچتے ہی وہ دم توڑ گیا مدثر کی ہلاکت جیل انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے انصاف دلایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy