پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

 پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کر دیا گیا
لاہور (یواین پی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی نگران حکومت نے جاتے جاتے عوام پر ایک ہی دن میں مہنگائی کے دو بم گرا دیے۔ نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی کرنے کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے سے ہوگا جو 29 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔اس سے قبل جمعرات کے ہی روز حکومت گیس مہنگی کرنے کی منظوری بھی دے چکی۔ نگران وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارش پر گیس کی قیمتوں میں67 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، کابینہ نے 14 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین اور کیپسٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں مناسب اضافہ کیا جائے گا، نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے گا۔ پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے فکسڈ چارجز میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بلک میں گیس استعمال کرنے ولوں کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 900 روپے کا اضافہ ہوگا، سی این جی سیکٹر کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمتوں میں 170 روپے کا اضافہ ہوگا، پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes