پی ایس ایل9؛ رواں سیزن میں پہلی بار پیش آنے والے کچھ دلچسپ حقائق

Published on February 17, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

لاہور(یواین پی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج افتتاحی تقریب سے ہوگا، پہلے میچ میں میزبان لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔تقریب میں نامور فنکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لیزر شو بھی ایونٹ کا حصہ ہوگا۔
نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل آئیے آپکو بتاتے ہیں کچھ دلچسپ حقائق جو رواں سیزن میں پہلی بار ہوں گے:
یہ پہلا موقع ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار سرفراز احمد کی کپتانی کے بغیر میدان میں اُترے گی جبکہ انکی جگہ قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے ریلی روسو پہلی بار کسی پروفیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کی کپتانی بھی کریں گے۔یہ بھی پی ایس ایل میں پہلی بار ہورہا ہے کہ تین بھائی بیک وقت ایک فرنچائز کی نمائندگی کریں گے، گلیڈی ایٹرز کو خیرباد کہہ کر یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھائی دیں گے۔راوں سیزن میں پہلی بار پاکستان کے کچھ نامور کرکٹر بھی کسی فرنچائز کو اپنی طرف راغب نہیں کرسکے، ان میں عمر اکمل، احمد شہزاد، شرجیل خان، دانش عزیز، صہیب مقصود، اور عامر یامین جیسے کرکٹر شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ احمد شہزاد نے ڈرافٹ میں پِک نہ کیے جانے پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes