ترک صدریمن بحران کا حل تلاش کرنے سلسلے میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے

Published on April 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 741)      No Comments

Hassan Rouhani, Recep Tayyip Erdogan
تہران(یو این پی) ترک صدر رجب طی اردگان یمن بحران کا حل تلاش کرنے سلسلے میں ایران کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق ترک صدر منگل کو تہران پہنچے جہاں ایران کے صدر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ وزراء کا وفد بھی ہے۔ وہ ایرانی قیادت سے یمن بحران اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر ایرانی قیادت کو یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی حکام کے مابین مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ترک صدر نے یمن۔سعودی کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مشرق وسطیٰ اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ترک صدر نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کے آپریشن کی حمایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes