چینی صدر کی جانب سے افریقی یونین کے 37ویں سربراہی اجلاس کےنام تہنیتی پیغام

Published on February 18, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

 چین اور افریقہ کی نمائندگی کرنے والا ” گلوبل ساؤتھ ” عروج پر ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے افریقی یونین کے 37ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ہفتہ کے روَ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور افریقہ کی نمائندگی کرنے والا ” گلوبل ساؤتھ ” عروج پر ہے اور عالمی تاریخ کے دھارے پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی یونین نے کامیابی کے ساتھ جی 20 میں شمولیت اختیار کی جس سے عالمی گورننس میں افریقہ کی نمائندگی اور آواز میں مزید اضافہ ہوا۔ چین اس پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔ پیغام میں شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-افریقہ تعاون کے فورم کا ایک نیا اجلاس 2024 میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ افریقی رہنماؤں کے ساتھ مل کر چین-افریقہ تعاون کے نئے خاکے کی منصوبہ بندی کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے اور اعلیٰ سطحی چین- افریقہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کی جا سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes