محنت کشوں، مزدورں کے مسائل کا حل ان کے اتحاد و یکجہتی میں ہے۔ خورشید احمد شاہ

Published on May 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

3
سکھر ۔۔۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں، مزدورں کے مسائل کا حل ان کے اتحاد و یکجہتی میں ہے، ملک بھر کی مزدور یونینز ہر قسم کی جماعتی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان ورکرز کے نام سے ایک پارٹی تشکیل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیم خانہ سکھر میں پیپلز لیبر بیورو کی جانب سے منعقدہ ایک لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں برطرف لوگوں کو بحال کیا اور مزدور دوست قوانین تیار کئے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور برادری متحد ہو کر ایک ہو جائے تاکہ پارلیمنٹ میں ان کی موثر نمائندگی ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر مختلف اداروں کی ٹریڈز یونینز کے اہم عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog