جی 20 جغرافیائی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے  کا  پلیٹ فارم نہیں ہے،چینی وزارت خارجہ

Published on February 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

بیجنگ (یواین پی )  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں  روس یوکرین  تنازع کو شامل کرنے کی مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا اہم فورم  اور یہ  جغرافیائی اور سلامتی کے مسائل کو حل کرنے کا پلٹ فارم نہیں ۔ بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ اس نکتہ پر    جی 20 کا اتفاق رائے ہے۔ترجمان نے کہا کہ  ہم امید کرتے ہیں کہ  جی 20  کے وزرائے خارجہ کا موجودہ  اجلاس تمام فریقین کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا  اور عالمی اقتصادی ترقی  میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کو  پہلے سے طے شدہ شیڈول کے باعث  اس اجلاس میں شرکت  میں  دشواری کا سامنا ہے  لہذا  ان  کے متبادل   کے طور پر چین کے نائب وزیر  خارجہ ما چاؤ شوئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog