کاشتکار گلاب کے پودے وہاں لگائیں جہاں6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو،محکمہ زراعت

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کاشتکاروں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان پر درختوں کا سایہ نہ پڑ سکے اور کہاگیاہے کہ گلاب کے پودے لگانے کیلئے ایسی جگہ کاانتخاب کیاجائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو کیونکہ گلاب کے پھول کو جسے کوئین آف فلاورز بھی کہاجاتاہے اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے25ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتاہے تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہاکہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes