پی ایس ایل9؛ پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published on March 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

راولپنڈی( یو این پی)پاکستان سپر لیگ 9 کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 197 رنز کے تعاقب میں 18 ویں اوورز میں 120 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر سعود شکیل 24، جیسن رائے 16، عقیل حسین 14، محمد عامر 13، لوری ایونز 12، عمیر یوسف 10، کپتان رائلی روسو 8، سہیل خان 7، خواجہ نافع 5 اور ابرار احمد 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب، لیوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز نے 2، 2 جبکہ عامر جمال اور نوین الحق نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام کوہلر کیڈمور 33، صائم ایوب 30، محمد حارث 20، حسیب اللہ خان 6، عامر جمال 5 جبکہ مہران ممتاز اور لیوک ووڈ 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔روومن پاول 28 اور نوین الحق 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 جبکہ سہیل خان، ابرار احمد اور محمد حسنین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题