احتساب کرنا ہے تو بلا تفریق اور سب کا کريں، سینیٹر رضا ربانی

Published on December 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف نیب کیسز کے معاملے پر سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ احتساب کرنا ہے تو بلا تفریق اور سب کا کريں، سياسی جماعتوں کو ريموٹ کنڑول سے چلانے کے نتيجے کبھی اچھے نہيں نکلے۔سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ احتساب کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہیے۔ امیر غريب سب پر ہی برابر قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔ آج تک سیاسی جماعتوں کو توڑنے، فارورڈ بلاک بنوانے اور انھیں ریمورٹ کنٹرول سے چلانے کے نتائج اچھے نہیں نکلے۔رضا ربانی نے تجویز دی کہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے معاملات کے لیے بے شک ایک ادارہ قائم رہے، تاہم عمومی احتساب کے لیے ایک ایسا الگ کمیشن بنایا جائے جس میں تمام اداروں کی نمائندگی ہو۔انہوں نے کہا کہ جب پلی بارگین اور چیئرمین نیب کے صوابدیدی اختیارات دیئے جا رہے تھے تب ہم سوئے رہے، اب سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ اختیارات کے معاملات فروری تک ٹھیک کریں۔ سینیٹر رضا ربانی نے ریاستی زیادتی کے شکار لوگوں کی نشاندہی کے لیے بھی الگ کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes