شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف

Published on March 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments
شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف ڈپٹی کمشنر کا نوٹس بلڈنگ مالکان اور سرکاری ملازمین کے خلاف کاررواٸی کی ہداٸیت شہری افضل نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علیخان کو دی گٸی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سی ای او احسن عناٸیت سندھو کی اشیر باد میں  فیصل آباد روڈ پر 11 کمرشل دوکانیں منڈی مویشیاں کے قریب کمرشل مارکیٹس پلازے،پٹرول پمپس جبکہ سرگودھا روڈ  گوجرانولہ روڑ اور لاہور روڑ پر بھی کروڑوں روپے مبینہ رشوت وصول کر کے تعمیرات مکمل کرائی گئیں ہیں جس سے سرکاری خزانے کو کڑوڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے شہری کی تحریری درخواست پر نوٹس لیتے ہوٸے بلڈنگز مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بغیر نقشہ تعمیر کی گئی بلڈنگ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرواٸے جاٸیں گے جبکہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران بدنامی کا باعث ہیں_ 
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes