روزے دار کا روزہ افطار کرانے کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے حاجی محمد نواز

Published on June 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 968)      No Comments

unnamed
وہاڑی( یواین پی)صوبائی کوارڈینیٹر مدنی دستر خوان پنجاب نے کہا ہے کہ بھوکے کو کھانا کھلانے اور روزے دار کا روزہ افطار کرانے کا بہت بڑا اجر و ثواب اور یہ عمل خدا تعالی سے قربت کا ذریعہ ہے تاجر برادری اور مخیر افراد اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم کے ہمراہ مدنی دسترخوان اور افطار دسترخوان کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رافد احمدملہی ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی مرکزی انجمن تاجران بوریوالا کے صدر محمد جمیل بھٹی ، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران وہاڑی راؤ محمد خلیل ، شیخ سلیم ٹیپو، طاہر شریف گجر،محمد الطاف، حاجی عبدالغفار ، قاضی فہیم اقبال، زبیدہ خانم ، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، صادق مرزا، سہوانجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے راہنماء یسین اور افسران و سماجی کارکن ا و رتاجر موجود تھے صوبائی کوارڈینیٹر مدنی دسترخوان محمد نواز نے کہا کہ مدنی دستر خوان پروگرام صوبہ کے مختلف شہروں میں مخیر افراد کے تعاون سے کامیابی سے چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ ان دستر خوانوں پر غریب، مسکین ، لاچار اور بے سہارا لوگ پیٹ بھر کر مفت کھانا کھاتے ہیں اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں ماہ رمضان ن المبار ک کے دوران40افطار دسترخوان لگائے جائینگے ضلع وہاڑی کی تاجرتنظیمیں اور مخیر افراد اس کار خیر میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی افطار دسترخوان کے اہتمام کے لیے مخیر افراد سے رابطہ کیا جا رہا ہے دیہات کے غریب اور مسکین افراد کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائیگی اجلاس میں مخیر افراد اور تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے اس کار خیر میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes