پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی

Published on January 22, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

لاہور (یو این پی)پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی لگا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے دریاوں، نہروں اور ہیڈ ورکس و بیراجز میں معدوم ہوتی آبی حیات کے پیش نظر محکمہ جنگلات و ماہی پروری پنجاب نے صوبائی حکومت کے زیر انتظام آبی گزرگاہوں او ر آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے آبی پناہ گاہ قرار دیتے ہوئے کمرشکل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔اس ضمن میں 50 کروڑ روپے مالیت سے زائد کے تمام ٹھیکے یکم ستمبر سے منسوخ تصور ہوں گے۔صر ف مخصوص اضلاع میں راڈ لائنیعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی جس کیلیے محکمہ ماہی پروری سے 500 تا5 ہزار روپے (ضلع کے مطابق)فیس دیکر پرمٹ لینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog