فاروق آباد (یو این پی ) فاروق آباد لاہور سرگودھا روڈ جو کہ خونی روڈ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کا نوجوان محمد نوید جو کہ شیخوپورہ سے فاروق آباد آ رہا تھا کہ فاروق آباد بائی پاس کے نزدیک تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا عرصہ دراز سے فاروق آباد کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ لاہور سرگودھا روڈ کو شیخوپورہ سے خانقاہ ڈوگراں تک ڈبل روڈ کیا جائے تقریبا روزانہ اس روڈ پر چار سے پانچ حادثات ہونا معمول بن گیا جس کی وجہ سے کئی نوجوان طالب علم کئی نوجوان جو کہ فاروق آباد سے شیخوپورہ روزی روٹی کے لیے مزدوری کرنے جاتے تھے زندگی کی بازی ہار گئے یاد رہے کہ اس روڈ پر آئل کے ڈپو ہونے کی وجہ سے آئل ٹینکروں کا بھی رش رہتا ہے اور چنیوٹ سے پتھر اور بجری لے کر جانے والے ڈیمپروں کا رش بھی اسی روڈ پر رہتا ہے جو کہ ان حادثات کا سبب بنتے ہیں فاروق آباد اور خانقاہ ڈوگراں کی عوام نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے فاروق آباد کے عوام کے اس درینہ مطالبے کو پورا کیا جائے اور جلد سے جلد شیخوپورہ تا فاروق آباد خانقاہ ڈوگراں روڈ کو ڈبل کیا جائے تاکہ ائے روز ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے۔