عوامی مسائل کواولین ترجیح کی بنیادپرحل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔کاشف نیاز

Published on March 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

\"112233\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) عوامی مسائل کواولین ترجیح کی بنیادپرحل کرنے کی بھرپورکوشش کرونگا۔حلقے کی عوام بہت سارے مسائل سے دوچارہے اوران مسائل کوحل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھارکھوں گا۔ان خیالات اظہار امیدار برائے چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری کاشف نیاز نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہرکوئی دوسرے امیدوار سے سبقت لے جانے کی دوڑمیں شامل ہے اورعوام سے جھوٹے وعدے اورتسلیاں دی جارہی ہیں لیکن حقیقی اُمیدواروہی ہوتاہے جو الیکشن کے دوران کئے گئے عوامی وعدے اورتسلیاں اقتدارمیںآنے کے بعدبھی یادرکھے اوران کی تکمیل کے لئے ہرممکن کوشش کرے کیونکہ عوام ہی حقیقت میں طاقت کاسرچشمہ ہے اوران کے مسائل کوحل کرناہرعوامی نمائندے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اقتدارمیںآنے کے بعدحلقے کی عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گااورالیکشن کے دوران صرف وہی بات کروں گاجس کی تکمیل ممکن ہوسکے کیونکہ ہم سچ پریقین رکھتے ہیں۔عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا مقصد ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes