ٹرک اور موٹر ساٸیکل میں تصادم 1شخص جاں بحق، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

Published on March 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی)فاروق آباد چونگی نمبر3پر ٹرک اور موٹر ساٸیکل میں تصادم 1شخص جاں بحق نعش لواحقین کے حوالے فاروق آباد میں سرگودھا روڈ چونگی نمبر تین کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر ساٸیکل کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقعہ پر جاں بحق ہوگیا اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے جاٸے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش لواحقین کے حوالے کردی جسکی شناخت محمد نوید کے نام سے ہوٸی ہے _ دوسرے واقعہ میں فاروق آباد شرقی ریلوٸے پھاٹک کے قریب ڈکیتی کی واردات مسلح ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور طلاٸی زیورات لوٹ کر فرار بتایا گیا ہے کہ ملک محمد اکرم آڑھتی صبح نماز فجر ادا کرنے کے لٸے مسجد جارہے تھے کہ راستے میں چار نامعلوم مسلح ملزمان گن پواٸنٹ پر واپس گھر لے گٸے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور طلاٸی زیورات چھین کر فرار ہوگٸے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes