شہر کی صفائی ستھرائی میری اولین ترجیح ہے سینٹری انسپکٹر چوہدری

Published on March 25, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پتوکی (یو این پی ) اے سی پتوکی رانا امجد محمود کے حکم پر چیف افیسر اسد ادریس سینٹری انسپکٹر چوہدری ذوالفقارعلی نے چونیاں روڈ پتوکی قبرستان کاشف چوک سے فلتھ ڈپو کو ہٹاکر دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کردیا عوام کاخراج تحسین شہر کی صفائی ستھرائی میری اولین ترجیح ہے سینٹری انسپکٹر چوہدری ذوالفقارعلی تفصیلات کے مطابق چونیاں روڈ پتوکی قبرستان کاشف چوک سے فلتھ ڈپو پر زور عوامی مطالبہ پر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا سینٹری انسپکٹر چوہدری ذوالفقار نے فلتھ ڈپو کی منتقلی پر عوام کے دلجیت لیے کیونکہ فلتھ ڈپوکی وجہ سے قبرستان اورملحقہ آبادی میں ہر وقت تعفن اور بدبو کا راج رہتا تھا جسکی وجہ قبرستان میں جنازہ لیکر آنے والوں اور دعا کرنیکے لیے سخت مشکلات اور پریشانی ہوتی تھی سینٹری انسپکٹر نیجناح پریس کلب کیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا پتوکی شہر میں سیوریج کا بہت بڑا ایشو ہے جسے حل کرنے کے لیے بھاری بجٹ کی ضرورت ہے اس سلسلے میں چوہدری محمودانور ممبر صوبائی اسمبلی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت پنجاب سے فنڈ منظور کروایا جائے تاکہ سیوریج کیگندے پانی کی نکاسی کیلیے لانگ ٹرم منصوبہ مکمل کیا جاسکیاور شہریوں کے لیے آسانی پیدا ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog