محکمہ زراعت پنجاب نے پری مون سون بارشوں کے دوران فصلات کے تحفظ کیلئے حکمت عملی جاری کردی

Published on June 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار پری مون سون بارشوں کے دوران اپنی فصلات کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کریں۔ کماد،دھان اور چارہ جات کی فصلات پانی کی زیادتی کو برداشت کر جاتی ہیں لہذٰا بارش کے زائد پانی کو ان فصلات میں منتقل کرنے سے مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں جب کہ کپاس اور سبزیات کی فصلات پانی کی زیادتی برداشت نہیں کرتی ہیں اس لئے ان فصلات سے بارش کے زائد پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست کرنا چاہیے تاکہ یہ فصلات بارشوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس یا سبزیات کے قریب اگر کماد،دھان یا گارہ کی فصل موجود ہو تو بارش کا زائد پانی اُن میں منتقل کیا جا سکتا ہے اور اگر پاس خالی کھیت ہو تو کھائی کھود کر بارش کا زائد پانی اُس میں منتقل کر دیں۔یاد رہے،کپاس کی فصل پانی کے معاملے میں انتہائی حسا س ہوتی ہے اور اگر بارش کا پانی 48 گھنٹے کھڑا رہے تو کپاس کے پودے مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔بارش کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو کپاس کے پودے پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے گروتھ ریگولیٹرز کا سپرے بھی محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کیا جا سکتا ہے۔ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والے موسمی پیشن گوئی پر نظر رکھیں تاکہ اپنی فصلوں کی آبپاشی کیلئے اس کے مطابق اپنا پروگرام ترتیب دے سکیں۔امسال محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پری مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے لہذٰا کاشتکار اس کے مطابق اپنی فصلات کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کاشتکار اپنی فصلات یا فارمز میں نکاسیِ آب کا نظام خاص طور پر بہتر کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ اس موسم میں جڑی بوٹیوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ جڑی بوٹیاں نہ صرف غذائی ضرروتوں کے اعتبار سے فصل کے پودوں سے مقابلہ کرتی ہیں بلکہ یہ ضرر رساں کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے کیونکہ موسم میں نمی اور حبس ان کی افزائش میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اس لئے کاشتکار ان ضرررساں کیڑوں کے تحفظ کیلئے محکمہ زراعت (توسیع یا پیسٹ وارننگ) کے مقامی عملے سے مشورہ کریں اور بارش بند ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سپرے کریں۔پٹریوں پر کاشتہ فصل بارش کے ہونے والے مضر اثرات سے قدرے زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes