چین اور سربیا کی دوستی عالمی امن کی جدوجہد میں مضبوط ہوئی، چینی صدر

Published on May 9, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

بیجنگ (یو این پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بلغراد کے سربیا ہاوس میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے ساتھ بات چیت کے بعدصحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ تاریخ میں چین اور سربیا کی دوستی عالمی امن و ترقی کے مشترکہ تحفظ کی عظیم جدوجہد میں مضبوط ہوئی اور خون اور زندگی پہ قائم ہوئی ۔مستقبل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، نئے عہد میں چین اور سربیا کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا، دونوں ممالک کا سٹریٹجک انتخاب ہے۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔ اس کی بنیاد اور محرکات دونوں ممالک کے عوام کی مضبوط حمایت اور بھرپور شرکت ہے۔ چین، نئے عہدمیں چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی آب و تاب کے ساتھ چمکتے رہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes