پاکستانی نوجوان دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل

Published on July 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments

ملتان(یو این پی) عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی سے فارغ التحصیل 21 سالہ شاہ میر عامر نے دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ شاہ01 میر عامر ’’اخلاقی ہیکنگ‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں یعنی وہ کسی ویب سائٹ یا سرور کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ اس میں موجود سیکیورٹی کی خرابیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کر کے متعلقہ اداروں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ اخلاقی ہیکروں کی بین الاقوامی ویب سائٹ ’’ ہیکر ون‘‘ کے مطابق، شاہ میر اب تک سنیپ چیٹ، شوپیفائی، اِمگور، ڈراپ باکس، یوڈیمی، آئی آر سی کلاؤڈ، وائمیو، ٹوئٹر اور یاہو سمیت درجنوں اداروں کی ویب سائٹس میں مجموعی طور پر سیکیوریٹی کی 875 خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کر کے ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ سائبر سیکیوریٹی کمیونٹی کی ویب سائٹ ’’ڈارک ریڈنگ‘‘ کے شون مارٹن نے اپنی ایک تازہ پوسٹ میں شاہ میر عامر کو چوٹی کے اخلاقی ہیکروں یا ’’خامیاں/ کمزوریاں ڈھونڈنے والوں‘‘ میں تیسرا نمبر دیا ہے جبکہ ’’بگ کراؤڈ ‘‘ نامی ویب سائٹ نے بھی انہیں اپنے ہال آف فیم میں جگہ دی ہے۔ ’’ہیکر ون‘‘ نے اپنی تیسری سہ ماہی کے لیڈر بورڈ میں شاہ میر کو دوسرا جبکہ مجموعی طور پر گیارہواں نمبر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes