پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کیلئے رمضان وسمر پیکیج کا فیصلہ

Published on June 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کیلئے رمضان پیکیج، سمر پیکیج کا فیصلہ کر لیا گیا جو 25 جون سے نافذالعمل ہو گا۔پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق پیکیج کے تحت کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ کراچی اور جیکب آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس کے اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ائیر کنڈیشن بزنس کلاس کیلئے خصوصی پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔ پانچ ٹکٹ خریدنے پر ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔ اس پیکج کے حامل 6افراد پر مشتمل کیبن حاصل کرنے کے حق دار ہوں گے۔ پشاور اور لاہور کے درمیان چلنے والی خیبرمیل کی اکانومی کلاس اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10%کمی کر دی گئی ہے۔ ایئر کنڈیشنڈبزنس کلاس کا ٹکٹ خریدنے والے اس ٹرین میں بھی خصوصی پیکج کے حقدار ہوں گے۔راولپنڈی۔لاہورکے درمیان چلنے والی سبک رفتار، سبک خرام، اسلام آباد ایکسپریس، راول ایکسپریس، خیبر میل ، تیزگام اور جعفر ایکسپریس میں بھی اکانومی، اے سی سٹینڈرڈ اور اے سی سلیپر کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلر کار کے مسافروں کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کروایا گیا ہے،5ٹکٹ خریدنے والوں کو ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا۔ ملتان۔لاہور کے درمیان چلنے والی گاڑیاں خیبر میل ، تیزگام ، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپرس، جعفر ایکسپریس میں بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔ کراچی اور ملتان کے درمیان چلنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں بھی مسافر یہ خصوصی پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔ کوٹری اور بدین کے درمیان چلنے والی بدین ایکسپریس اور حیدرآباد اور میرپور خاص کے درمیان چلنے والی سمن سرکار کے کرایوں میں بھی خصوصی کمی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme