پاکستان جرنلسٹس فورم کی جانب سے پاک میڈیا فورم کے چئیرمین الیاس رحیم کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام

Published on November 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی ) پاک میڈیا فورم کی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے دی گئی جس میں الیاس رحیم کو چیرمین منتخب کیا گیا ہے جبکہ صدرارت کی ذمےداری ذکاءاللہ محسن کے سپرد کی گئی ہے اسی طرح نائب صدر کے لئے امتیاز احمد، جنرل سیکرٹری جہانزیب امجد، سیکرٹری انفارمیشن عابد شعمون چاند اور جوائنٹ سیکرٹری بابر علی کو نامزد کیاگیا ہے فورم کے چئیرمین الیاس رحیم کی جدہ آمد پر پاکستان جرنلسٹ فورم نے انکےاعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان ۔جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور اراکین خالد چیمہ ۔۔معروف حسین اور امانت اللہ و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر پی جے ایف کے چئیرمین امیر محمد خان نے پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم سمجھتے ہی پاک میڈیا فورم ریاض میں جرنلسٹس فورم کی شاخ ہے اسی طرح پی جے ایف جدہ میں پاک میڈیا فورم کی برانچ ہے ہمارا بہت گہرا تعلق ہے اور صحافت میں مثبت رویہ اور پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی کی ترقی کیلئے پاکستان کے میڈیا کو مثبت خبروں کی فراہمی ہم دونو فورمز کا نصب العین یے۔ ا لیاس رحیم نے پی جے ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قریبی روابط پر زور دیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme