مری کے ساتھ گوجر خان کو بھی ضلع بنانے کے مطالبے پر حکومت سنجیدگی سے غور کرے، راجہ قیصر پرویز

Published on June 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 404)      No Comments
11223344
ٹیکسلا( یو این پی۔۔۔ڈاکٹر صابرعلی )مرکزی جنرل سیکرٹری تحریک صوبہ پوٹھوار راجہ قیصر پرویز نے کہا ہے کہ مری کے ساتھ گوجر خان کو بھی ضلع بنانے کے مطالبے پر حکومت سنجیدگی سے غور کرے،صوبہ پوٹھوار کا قیام وقت کی ضرورت اور خطہ پوٹھوار سے تعلق رکھنے والے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے،صوبہ پوٹھوار کے قیام تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی مطالبے سے دستبردار ہونگے،تمام اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں،مری کو ضلع کا درجہ ملنے کے اقدام کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ، راجہ قیصر پرویز کا کہنا تھا کہ گوجر خان کا شمار پنجاب کی بڑی تحصیلوں میں ہوتا ہے،اسے بھی مری کی طرح ضلع کا درجہ ملنا چاہئے، تحریک صوبہ پوٹھوار گوجر خان ضلع بناؤ تحریک کی بھرپور حمائت کرتی ہے،ہم گوجر خان کے عوام کے ساتھ ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،گوجر خان کے عوام کے مطالبے کو جائز سمجھتے ہیں،اور یہ انکا بنیادی حق ہے جو انھیں ملنا چاہئے،انھوں نے دہشتگردی کے حوالے سے جاری آپریشن کی بھرپور حمائت کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا،انکا کہنا تھا کہ اگر صوبہ پوٹھوار کے قیام کے مطالبے کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اسکے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اور ہمارے احتجاج کے سلسلے میں مذید وسعت آئے گی ،کیوں کہ ہر طریقہ سے صوبہ پوٹھوار کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، حکمرانوں کو اسکا ادراک کرتے ہوئے اسے عملی جامعہ پہنانے کے لئے اقدامات کرنا چاہیں ،انکا کہنا تھا کہ تحریک صوبہ پوٹھوار کو منظم کرنے کے لئے تمام اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ،میڈیا سے گفتگو کے دوران انکے ساتھ تحریک صوبہ پوٹھوار کے سینئیر نائب صدر پیر سعید نقشبندی بھی موجود تھے،
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes