کرشمہ کپور آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہی ہیں

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

Karishma
نئی دہلی (یو این پی) معروف بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ خوبرو اداکارہ 25 جون 1974ء کو رندھیر کپور کے ہاں پیدا ہوئیں اور 1991ء میں پہلی مرتبہ بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوئیں۔ بالی ووڈ کے کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کپور کا شمار انتہائی منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے بے شمار ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں پریم قیدی، راجہ ہندوستانی، ہیرو نمبر ون، دل تو پاگل ہے شامل ہیں۔ کرشمہ کپور نے اپنی چالیسویں سالگرہ کا کیک لندن میں اپنی چھوٹی بہن کرینہ کپور کے ساتھ نجی ہوٹل میں کاٹا۔ تقریب میں کرشمہ کپور کے دوستوں اور قریبی ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme