قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے چپکے سے شادی کرلی

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,820)      No Comments

shoaib-akhterلاہور ۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بیس سالہ رباب سے چپکے سے شادی کرلی ۔تاہم شعیب کی شادی کا بھانڈا نکاح خواں نے پھوڑ دیا جس کے بعد شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر نے بھی شعیب اختر کی شادی کی تصدیق کردی ۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی شادی کی تقریب سادگی سے ہر ی پور میں سر انجام پائی جس میں شعیب اختر اور ان کی اہلیہ کے قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقریب کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا ۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے پانچ ماہ قبل رباب مشتاق سے اپنی منگنی کو بھی خفیہ رکھا تھا ۔شعیب اختر کے سسر محمد مشتاق نے بھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی کو رخصت کیا جاچکا ہے ۔شعیب اختر کی بیوی بی اے کی طالبہ ہیں ان کے والد مشتاق اسپیئر پارٹس کا بزنس کرتے ہیں ۔شعیب اختر نے ورلڈ کپ 2011کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہ دیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes