پی سی بی نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیا

Published on March 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بینو قادر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کردیاہے۔پی سی بی کے مطابق 23 مارچ کی مناسبت سے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوگا جبکہ دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گرانڈ میں کھڑی ہوں گی۔اس کے علاوہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں ڈھائی ہزار جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو دیں گے۔پی سی بی کے مطابق اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں دوسرے دن کھیل کے اختتام پرپاکستان نے آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں ایک وکٹ پر 90 رنز بنالیے اور اسے اب بھی 301 رنز کا خسارہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy