کرینہ کپور سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ نہ دیکھ سکی

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 610)      No Comments

M_Id_436496_kareena-kapoor-khan
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور فلم ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ دیکھنے سے قاصر رہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلمی مصروفیات کی وجہ سے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ ہم شکلز‘‘ دیکھنے سے قاصر رہیں جس کا انہیں افسوس ہے، ان دنوں وہ روہت شیٹھی کی فلم ’’ سنگھم ریٹرنز‘‘کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس میں ان کے ہیرو اداکار اجے دیوگن ہیں۔ اداکارہ کایواین پی سے کہنا ہے کہ فلم کی عکسبندی مکمل ہوتے ہی وہ فلم ’’ہم شکلز‘‘ دیکھیں گی لیکن انہوں نے صرف ایک منظر دیکھا تھا جس میں اداکار سیف علی خان خاتون کا روپ دھارے ہوئے تھے یہ منظر دیکھ کر وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئی تھیں۔ انہیں یقین ہے کہ مکمل فلم اس طرح طنزومزاح کا تڑکا ہوگی تاہم وقت ملتے ہی وہ یہ فلم دیکھیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog