ضلع وہاڑی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری

Published on August 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 322)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کے ہمراہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ امن و امان کے حوالہ سے میٹنگ کی اجلاس میں ایم این اے سعید احمد خان منیس ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری ، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم ، ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں ، ایم پی اے نعیم اختر خان بھابھہ ، ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ شریک تھے اس دوران انہوں نے بتایا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے پولیس نے مختلف جرائم پیشہ گروہ گرفتار کئے ہیں اسی طرح مویشی چور گروہ بھی گرفتار کئے گئے ہیں اور مختلف پولیس مقابلوں میں بھی انتہائی مطلوب مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے ان مقابلوں میں پولیس اہلکار فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے زخمی بھی ہوئے ہیں اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھر پور طریقہ سے کام جاری ہے اجلاس کے
دوران ممبران اسمبلی نے اپنے حلقوں سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا اور پولیس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اجلاس کے دوران ڈی پی او نے ممبران اسمبلی کو مشورہ دیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں محتاط رہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes