عرب دنیا میں ٹوئیٹرکے استعمال کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست

Published on June 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 980)      No Comments

03
ریاض (یو این پی) عرب دنیا میں سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد کے حوالہ سے سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے جہاں پر 24 لاکھ افراد ٹوئیٹر استعمال کرتے ہیں۔ عرب سوشل میڈیا کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز پر سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عرب دنیا میں ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں میں 40 فیصد صارفین کا تعلق سعودی عرب سے ہیں۔ مارچ 2014ء تک عرب خطہ میں ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد 57 لاکھ 90 ہزار تھی۔ سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے کہاکہ وہ حکومت کی سرکاری خدمات کی فراہمی میں سوشل میڈیا کے ڈیزائن اور ڈلیوری نظام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مصر عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题