حکومت عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے،مولانا فضل الرحمان

Published on September 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

ملتان(یواین پی) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے اور عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے،یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے موجوہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے آتے ہی قوم پر مہنگائی کے اٹیم بم گرائے ہیں حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے اورعوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے ہم سو دن کا انتظار کیا کرتے یہ تو ایک ماہ میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے ان کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور ہمیں مدینے کی ریاست کی عمران خان سے توقع نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سی پیک معاہدہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے، عمران خان نے اس منصوبے معاہدے پر اعتراض کیا اگر کوئی اور ہوتا تو یہ اس کو محب الوطن نہ کہتے، سی پیک پر خاص ملک کو پارٹنرشپ پر لینے کا فلسفہ سمجھ نہیں آ رہا ہے وہ خاص ملک پوری دنیا کو اس پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہتا تھا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes