ٹھٹھہ (ریواین پی/ حمید چنڈ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے بانی و مرکزی چیئرمین رانا بشارت علی خان کے خالہ زاد بھائی رانا اصغر علی خان دل کا دورہ پڑنے کے باعث برطانیہ میں وفات پا گئے۔ یہ خبر ان کے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں کے لیے گہرے دکھ اور صدمے کا باعث بنی ہے رانا اصغر علی خان کا تعلق دینہ، ضلع جہلم، پاکستان سے تھا، اور وہ پچھلے کئی سالوں سے برطانیہ میں مقیم تھے۔ مرحوم ایک محبت کرنے والے بھائی، بہترین دوست، اور اپنے خاندان کے اہم رکن تھے۔ ان کی اچانک وفات نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اعزازی کوآرڈینٹر سندھ ضلع ٹھٹھہ کے عھدیدارن و کارکنان اور دنیا بھر کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد رانا بشارت علی خان و لواحقین اس غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔