اے این پی کی حلف وفاداری اورمتاثرینِ وزیرستان کی موجوده حالات پر ایک پر وقار تقریب

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 643)      No Comments

1
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف زکیر احمد بهٹی.یو این این پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی جده سعودی عرب میں حلف وفاداری اورمتاثرینِ وزیرستان کی موجوده حالات پر ایک پر وقار تقریب .عوامی نیشنل پارٹی جده  میں کابینہ کے عہدیداران اور مجلس عاملہ کی اراکین کی  مشترکہ تقریب. صدارت اے این پی جده کے صدر  نوشیروان خٹک نے کی – تقریب کی نظامت کے فرایٔض جنرل سیکرٹری  ا ے این پی جده عثمان گل خٹک نے  انجام دییٔے..تقریب کے اغاز میں اے این پی جده  کے پریس سیکرٹری فضل مومند نے اپنے عہدے  اور مجلس عاملہ کے اراکین (بشیرمحمد ، ولی خان ، نعمان محمد ، سلطان خان ، سجاد خٹک اور عـدنان خان ) نے  پارٹی کے ساتھ وفاداری کا حلف  لیا ان کا یہ حلف پارٹی کے چیٔرمین سربلند خان نے لیا ،  تقریب سے خطاب کرنے والوں میں نوازخان یوسفزئی ، فخرعالم خان یوسفزئی ، مجاهد سیلاب ، فضل مومند ،  افتخارخان  ، سجاد خٹک ، سربلند خان ، عزیزخان اور نوشیروان خٹک   شامل تهے   مقررین نے اپنے خطاب میں شمالی وزیرستان میں جاری اپریشن سے پیدا هونے والی صورت  حال اور  متاثرین کے مسائل اور مشکلات کے علاوه پشاور میں پی ائی اے کی جہاز کو  نشانہ بنانے پر سخت لہجے میں تنقید کی اور غم و غصے کا اظہار کیا – مقررین نے اپنے خطاب میں موجوده صوبائی حکومت کو بهی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیرستان کے پناه گزینو ں کی حالات زار پر ہمیں بڑا دکھ  اور افسوس ہے – مقررین نے کہا کہ آج ایک بار پهر پختون اپنے وطن مین  پناه گزین بنے ہوئے ہیں اور تاریخ کے بد ترین دور سے گذر رهے هیں اور اس مشکل حالات  میں بڑے بهائیوں ( پنجاب اور سندھ) نے بهی  اپنے دروازے بند رکهیں  ہوۓ ہیں  جو قابل مزمت ہیں  مقررین نے  ان متاثرین کیلیے خوراک اور پانی جو بنیادی ضرورتیں ہیں اور دیگر بنیادی اشیاء کا بهی مطالبه کیا گیا  اس موقع پرمتاثرینِ شمالی وزیرستان  کیلیٔے چنده مہم شروع کرنے کا بهی ایک پروگرام بنایا گیا جس میں عثمان گل خٹک نے ۵۰۰۰ ریال اور نواز خان یوسفزئی نے ۱۰۰۰ ریال دینے کا علان کیا ان پیسوں سے متاثرین کیلۓ خوراک او دوسری اشیاء  باچاخان فاونڈیشن  کے  زریعے تقسیم کی جائیں گی.آخر میں اے این پی جده کے صدر جناب نوشیروان خٹک نے  تقریر کی اور تمام ورکروں اور مہمانو کا شکریہ ادا کیا . تقریب کے اختتام پر شعراء  کرام جناب مجاهد سیلاب ، جناب فرهاد مظلوم ، جناب شیر خان خٹک ،جناب فضل مومند ، جناب عثمان گل خٹک اور جناب عزیزخان ملیزے  نے اپنا کلام حاضرین محفل کو سنایا اور خوب داد وصول کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog