بحثیت مشیر کابینہ سے برطرفی سمجھ سے بالاتر ہے سابق صوبائی مشیر محکمہ مال قلند ر خان لودھی

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

گورنر شاہ فرمان سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی مرکزی و صوبائی عہدے دار سے اختلاف ہے
ایبٹ آباد(یو این پی )ترجمان خیبر پختون خوا کے بیان کے ردعمل میں سابق صوبائی مشیر محکمہ مال قلند ر خان لودھی نے کہا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں اور پارٹی قائدین کی طرف سے لگائی گئی زمہ داریاں پوری کروں گا ،بحثیت مشیر کابینہ سے برطرفی سمجھ سے بالاتر ہے،حکومتی ترجمان کا بیانیہ خراب کارکردگی کی بنا پر عہدہ واپس لیا گیا،ترجمان صوبائی حکومت سرکاری ریکارڈ ،جو کہ محکمہ مال سے متعلق ہے دیکھ لیں کہ 161فیصد محکمہ نے ریونیو کا ہدف پورا کیا ہے جس کی بنا پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا نے ان کی سفارش پر محکمہ مال کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت اہلکاروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخوا ہ کا اعزازیہ جون 2021 میں دیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان کے بیانیہ سے بڑا افسوس ہوا ہے کہ بہتر کارکردگی نہ دکھانے پر صوبائی کابینہ سے ان کی زمہ داریاں واپس لی گئیں جو حقیقت کے بالکل برعکس ہے ،وزیر اعلی محمود خان پر مکمل اعتماد ہے،نہ گورنر شاہ فرمان سے کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی مرکزی و صوبائی عہدے دار سے اختلاف نہ ہے، عید الضحی سے قبل وزیر اعلی محمود خان سے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی ،صوبائی وزیر اکبر ایوب خان ، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر عباسی ،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور یوسف ایوب بھی موجود تھے جس میں ہزارہ ہزارہ ڈویڑن کے مسائل بالخصوص ایبٹ آباد میں مون سون بارش کی تباہی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو عشروں سے حلقہ پی کے 38 کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور انہوں نے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی دلائی ہے ،انہوں نے اپنی کارکردگی کے حوالہ سے بتایا کہ محکمہ میں بطور وزیر ومشیر اصلاحات کا عمل شروع کیا اور محکمہ مال کے ریکارڈ کو صوبہ بھر میں کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور اسی طرح ملک بھر میں پٹواریوں کو ایٹا ٹیسٹ کے زریعے اعلی تعلیم یافتہ جس میں ایم اے ،ایم فل امیدوار شامل تھے بھرتی ہوئے اور پہلی مرتبہ خواتین کو بھی 10فیصد کوٹہ پر بھرتی کیا جن کو تعیناتی کے آرڈر عید سے قبل وزیر اعلی کے زریعے دلوانے جو وزیر اعلی کی مصروفیت کے باعث ممکن نہ ہو سکے ،رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا ریونیو کا ہدف 4 ارب 42 کروڑ مقرر تھا جو محکمہ میں اصلاحات کی وجہ سے 7ارب 20کروڑ تک پہنچایا جس کی بنا پر صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں سراہا گیا اور ان کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر وزیر اعلی نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت تمام اہلکاروں کو تین بنیادوں تنخواوں کو بطور ایوارڈ منظوری دی جو ماہ جون میں محکمہ مال کے افسران و دیگر اہلکاروں کو فراہم کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہ بحثیت صوبائی وزیر خوراک بھی محکمہ میں اصلاحات کا عمل کرکے جو محکمہ خوراک کے 8 ارب موجود تھے ان کو بڑھا کر 22 ارب تک پہنچا دیا اور محکمہ خوراک میں پروکیورمنٹ کے زریعے بچت کی گئی اور خود جا کہ حکومت پنجاب سے گندم کی خریداری کی ،اور صوبائی حکومت کو اربوں مالیت کی بچت دلوائی اور بینک آف خیبر میں جو محکمہ خوراک کے 20کروڑ مختص تھے اس کو بڑھا کر 40 کروڑ کئے ،الحاج قلندر خان لودھی نے مذید کہا کہ ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے عوام کا اعتماد حاصل ہے اور بحثیت ومشیر میں بہتر کارکردگی میں موجودہ وزیر اعلی محمود خان اور سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا بھرپور تعاون رہا ہے اور حلقہ کے عوام کی بہترین خدمت کی ہے ،مگر افسوس حکومتی ترجمان کے بیانیہ پر سخت صدمہ ہوا ہے کہ کارکردگی کا کو کہتے ہیں ،حکومتی ترجمان بیان سے قبل ریکارڈ دیکھ لیتے تو انہیں بہتر طور پر معلوم ہو جاتا ،انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں اور 8 سال کابینہ میں رہ کے صوبہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی پارٹی قائدین کے فیصلوں کا پابند ہوں اور حکومت کے خلاف کسی گروپ کا حصہ نہیں ہوں ،اور پارٹی کی جانب سے جو زمہ داریاں دی گئیں ہیں کینٹ بورڈ انتخابات کے حوالہ سے ٹکٹوں کی تقسیم کی بھی زمہ داری ہے جس کا آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کر دیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران اور وزیر اعلی محمود خان ،گورنر شاہ فرمان نے ہمیشہ ان کا عزت واحترام کیا اور حوصلہ افزائی کی اس۔ کے لئے ان کا مشکور ہوں اور اگر پارٹی قائدین نے کو ذمہ داری لگائی تو احسن طور پر نبھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes