ڈسکہ میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کاسابق لیگی ایم پی اے چوہدری جمیل اشرف کا دورہ

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

Das
ڈسکہ(یو این پی)خادم اعلی پنجاب کے حکم پر ڈسکہ میں لگائے گئے سستا رمضان بازار کاسابق لیگی ایم پی اے چوہدری جمیل اشرف نے دورہ کیا انہوں نے بازار میں لگائے سستے فروٹس ،سبزیوں ،اور اشیائے خوردونوش کے لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی کوالٹی معیار اور قیمتیں چیک کیں اس موقع پرسابق لیگی ایم پی اے نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے لگائے جانے والے سستا رمضان بازار کے اقدام کو سراہا اور دکانداروں کو کہا کہ وہ اچھی اور معیاری اشیاء ہی فروخت کریں ناقص اور گھٹیا کوالٹی کی اشیاء فروخت کر نے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں یتیم مساکین اور بیواؤں کی دل کھول کر مدد کر نی چاہئیے تاکہ وہ بھی رمضان کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy