پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ ‘ پہلے مرحلے میں پنجاب میں تنظیم سازی کی جائے گی

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

03اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں صوبائی قیادت قمر زمان کائرہ کے حوالے کئے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں پارٹی کو چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں فعال بنانے کی طرف بھرپور توجہ دلائی گئی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب میں نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی پنجاب کی صدارت قمرزمان کائرہ کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ انتخابات میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی جس پر پارٹی قیادت نے صوبے میں پہلے مرحلے میں تنظیم سازی کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے قمرزمان کائرہ نے گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ، لاہور، سرگودھا میں پارٹی کارکنان اور عہدیداران سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme