کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں جلیل احمد شرقپوری

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ جلیل احمد شرقپوری،گرینڈ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلدیہ ہال شیخوپورہ میں سیمینار منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اور محکمہ صحت کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار کا مقصدنئے تعینات ہونے والے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رائے سمیع اللہ خان کو شیخوپورہ آمد پر خوش آمدید کہنا اور محکمہ صحت کے ملاز مین کے جائز حقوق اور سروس سٹیک چر کے متعلق افسران کو بریفنگ دینا تھی سیمینار میں صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے نے خصوصی طور پر شرکت کی اور محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کا کرونا کی وبائی امراض سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر رائے سمیع اللہ خان نے اپنے خطاب میں محکمہ صحت کے ملازمین خاص کر کرونا فرنٹ لائن ورکر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کی ویکسین کے حوالے سے تمام ملازمین نے نہایت ایمانداری سے گھر گھر جا کر لوگوں کو کرونا کے بچاؤکی ویکسین لگائی جس میں ضلع شیخوپورہ کو کرونا سے محفوظ بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا میں اس سلسلہ میں تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں سید طاہر حسین شاہ صدر الائیڈ ہیلتھ نے ملازمین کے سروس اسٹیک چر کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو بریفنگ دی اس سلسلہ میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ نے تمام ملاز مین جن کی پروموشن ڈیو ہے ایک ماہ کے اندر اندر اس پر عملدارآمد کرنے کا وعدہ کیا سید طاہر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ کاشف جاوید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈاکٹر محمد منیر ملک ایم ایس میو ہسپتال لاہور،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد یونس رشید اور تمام ونگ کے صدر جنرل سیکرٹری صا حبان کا سیمینار میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes